خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:43

خوشگوار ماحول میں ٹرمپ کی قطری وزیر اعظم سے دو گھنٹے طویل ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ایک قطری سفارتکار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ، شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے درمیان نیویارک میں بہترین ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

قطر کے واشنگٹن میں نائب سفیر، حمد المفتاح نے ہفتہ ایکس پر اپنے اکانٹ پر لکھا:صدر کے ساتھ شاندار عشائیہ ابھی ابھی ختم ہوا ہے،اس کے بعد ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ ٹرمپ اور آل ثانی کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں متعدد معاملات پر گفتگو ہوئی، اور ماحول انتہائی خوشگوار رہا۔

نیوز نیشن کی نمائندہ کیلی مائر کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔اس سے قبل قطری وزیر اعظم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات کی، جسے مثبت قرار دیا گیا۔