سعودی عرب کی قطر کے خلاف نیتن یاھو کے جارحانہ بیانات کی شدید مذمت

قاض اسرائیلی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں عالمی قوانین کی شدیدخلاف ورزیاں ہے،وزارت خارجہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نیقابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے قطر کے خلاف دیے گئے جارحانہ بیانات کی شدید مذمت اور ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دوحہ کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں اور اس کے سنگین و خطرناک بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزیاں عالمی برادری سے یہ تقاضا کرتی ہیں کہ وہ مزید موثر اور عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں ان تخریبی پالیسیوں کا خاتمہ ہو سکے۔