ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

جمعہ 12 ستمبر 2025 16:52

ایک دن میں 88.5 بلین ڈالر کما کر لیری ایلیسن نے ایلون مسک کیلیے خطرے کی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، مگر اب یہ اعزاز ان کے ہاتھ سے نکلنے کے قریب ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن کی دولت میں 9 ستمبر کو صرف ایک دن میں 88 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے اثاثے بڑھ کر 364 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

وہ فی الحال دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، جبکہ ایلون مسک 384 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اوریکل کی دوسری سہ ماہی کی شاندار مالیاتی کارکردگی کے باعث حصص کی قیمتوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا جس کا سب سے زیادہ فائدہ لیری ایلیسن کو ہوا کیونکہ وہ کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایک شخص نے ایک ہی دن میں 88 ارب ڈالرز کمائے۔

لیری ایلیسن رواں سال اب تک 172 ارب ڈالرز کما چکے ہیں اور 2025 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد قرار دیے جا رہے ہیں۔81 سالہ ایلیسن نے 1977 میں اوریکل کی بنیاد رکھی تھی اور اس وقت وہ کمپنی کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ایلون مسک کے قریبی دوست بھی ہیں اور ماضی میں ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :