Live Updates

محکمہ موسمیات کی اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

منگل 29 جولائی 2025 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل29 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دوران نئے اسپیل کے تحت فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ،نارووال، ساہیوال،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ29 سے 31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے لہٰذا ایسی عمارات کے مکین احتیاط برتیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات