Live Updates

بجلی کے انراخ میں واضح کمی ہونے کے باوجود عام لوگوں کو ریلیف حاصل نہ ہو سکا

منگل 29 جولائی 2025 17:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) بجلی کے انراخ میں واضح کمی ہونے کے باوجود عام لوگوں کو ریلیف حاصل نہ ہو سکا۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ انراخ پر عمل درآمد نادارد۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی بھی گراں فروشوں کو لگام نہ ڈال سکے۔ بجلی سے چلنے والی مشینری سے کام کرنے والوں کے نرخ مقرر نہ کیے جا سکے۔

نائی،دھوبی، خرادیے،فوٹو سٹیٹ مشین والے اور سروس اسٹیشن سمیت دیگر مشینری استعمال کرنے والے عوام کو بدستور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف۔ شہری حلقوں سمیت سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ جبکہ تاجروں نے بھی از خود انتظامیہ سے ایسے تمام تاجر جو بجلی کی چیزوں کو استعمال کر کے تجارت کر رہے ہیں کہ نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اکابرینکا کہنا تھاکہ ریاست آزاد جموں وکشمیر میں الحمد اللہ بجلی کے ریٹس میں نمایاں کمی ہوء ہے لیکن صد افسوس درزی، دھوبی،فوٹو سٹیٹ، سروس اسٹیشن، ویلڈنگ،خراد مشین والے، اسی طرح ڈھٹائی اور بے شرمی سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ ان کو ذرہ بھی شرم نہیں آ رہی کہ وہ بھی ریٹس/انراخ میں کمی کریں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے پر زور استدعا کی ہے کہ ان تمام کے نئے ریٹس طے کیے جائیں تاکہ لوٹ مار کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور ملازم پیشہ افراد کو روٹی روزی کے لالے پڑے ہوئے ہیں لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں، ہزاروں لوگوں نے بچوں کی تعلیم کو خیرآباد کرتے ہوئے انہیں بھی رزق کمانے پر لگا دیا ہے مگر چند ناعاقبت اندیش حکومت اور اداروں کو بیوقوف بنانے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا حکومت فوری طور پر سم کارڈ والے بجلی میٹر نصب کرنے کے اقدامات اٹھائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات