غزہ میں قحط ، یورپی یونین نے اسرائیل کے لیے تحقیقی مقاصد کے فنڈز روکنے کی تجویز دیدی

منگل 29 جولائی 2025 17:37

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)یورپی یونین نے بائیس ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ کے بعد اسرائیل کے لیے تحقیقاتی فنڈز کی ترسیل روکنے کی تجویز دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی انتظامی باڈی نے سفارش کی ہے کہ غزہ میں مسلسل جاری اسرائیلی جنگ کے باعث یورپ کی طرف سے تحقیقی مقاصد کے لیے اسرائیل کو دیے جانے والے فنڈز روک دیے جائیں۔اس تجویز کا مقصد اسرائیل پر غزہ میں انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکے بھوک اور قحط کو روکنے کے لیے اسرائیل پر دبا ڈالنا بتایا گیا ہے۔اسی سلسلے میں تجویز کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جزوی طور پر یورپی یونین کے پروگرام ہاریزان میں شرکت معطل کر دی جائے۔ یہ پابندی کثرت رائے سے ہی ممکن بنا سکتی ہے۔