مظفرگڑھ،کھجوریں اتارتے ہوئے درخت سے گر کر نوجوان جاں بحق

منگل 29 جولائی 2025 19:21

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) مظفرگڑھ میں کھجوریں اتارتے ہوئے درخت سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کے چک نمبر 123 اے میں واقع موضع سمرا نشیب جنوبی میں محمد ممتاز ولد احمد بخش قوم کمہار سکنہ چک نمبر 123 کھجوریں اتارتے ہوئے کھجور کے درخت سے گر پڑا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا۔\378

متعلقہ عنوان :