خواتین کو مضبوط ،باہمت اور حود مختار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وومین ڈیویلپمنٹ

منگل 29 جولائی 2025 19:47

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ وومین ڈیویلپمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تنزیلہ سومرو نے کہا کہ خواتین کو مضبوط ،باہمت اور حود مختار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، یہ بات انہوں نے محکمہ وومین ڈیویلپمن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (NICVD) ٹنڈومحمدخان میں منعقدہ ورکنگ وومین کے لیے ایک آگاہی سیشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی، تقریب سیشن کا مقصد خواتین کو اُن کے بنیادی حقوق، قانونی تحفظ سمیت حکومتی سہولیات کے متعلق شعور فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ کر ان کا حل تلاش کر سکیں، سیشن میں محکمہ وومین ڈیویلپمنٹ کے تعارف پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ محکمہ خواتین کی فلاح و بہبود، بااختیار بنانے، اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے ،صنفی بنیاد پر تشدد (Gender-Based Violence) سے متعلق آگاہی دی گئی، جس میں گھریلو تشدد، ہراسانی، معاشرتی و معاشی ناانصافی جیسے اہم موضوعات شامل تھے، شرکاء کو بتایا گیا کہ GBV ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مختلف قانونی اور فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں، سیشن کا ایک اہم حصہ انسانی اسمگلنگ (Human Trafficking) اور اس سے متعلقہ قوانین پر مشتمل تھا، شرکاء کو بتایا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کس طرح انجام دی جاتی ہیں اور اس کے سماجی و معاشی نقصانات کیا ہیں، قانون کے تحت اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وومین ڈیویلپمنٹ تنزیلہ سومرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران، سیف ہاؤس انچارج آغا یاسمین سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، آگاہی کی اہمیت، اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے مشترکہ کردار پر زور دیا، سیشن کے اختتام پر خواتین اسٹاف نے سوالات بھی کیے جن کے جوابات مقررین نے تفصیل سے دیے، شرکاء نے اس آگاہی نشست کو معلوماتی، مفید اور حوصلہ افزا قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی درخواست کی۔

متعلقہ عنوان :