تھانہ عطاء شہید پولیس نے جعلی سرکاری اہلکار کو گرفتار کر لیا

منگل 29 جولائی 2025 19:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) تھانہ عطاء شہید پولیس نے جعلی سرکاری اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید کے مطابق ملزم شعیب اشرف خود کو سپیشل برانچ کا افسر ظاہر کرکے ٹرک ڈرائیوروں کو روک کر اُن کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے اُنکو بلاوجہ تنگ کررہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کو اس شخص کی سرگرمیوں پر شک گزرا تو اس کو گرفتار کرکے اس سےتفتیش کی تو وہ جعلی پولیس افسر نکلا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :