سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر پر ڈی پی او مانسہرہ کا نوٹس ، پولیس نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل ٹریفک دفتر میں بند

منگل 29 جولائی 2025 23:00

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کا نوٹس ، پولیس نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل ٹریفک دفتر میں بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سوشل میڈیا پر غیر نمونہ پولیس نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل کی تصویر وائرل ہوء کہ اورجنل نمبر پلیٹ اور نمبر کے بجائے پولیس نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل سڑکوں پر گوم رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی ڈی پی او مانسہرہ نے ٹریفک پولیس مانسہرہ کو موٹرسائیکل کو ٹریس کرکے قانونی کارواء کے لئیے احکامات جاری کئیے۔ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس مانسہرہ نے موٹرسائیکل کو پکڑ کر نہ صرف ٹریفک چوکی میں بند کر دیا بلکہ پولیس نمبرپلیٹ اور موٹرسائیکل کے ساتھ لگا غیر ضروری سامان بھی اتار دیا گیا۔