لاہور، چھوٹی گاڑیوں کیبعد بڑی گاڑیاں محکمہ ماحولیات کے ریڈارپرآ گئیں

دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی تیاری

بدھ 30 جولائی 2025 03:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) لاہورسمیت پنجاب میں چھوٹی گاڑیوں کے بعد بڑی گاڑیاں محکمہ ماحولیات کے ریڈارپرآگئیں، دھواں چھوڑنے والی بسوں اورٹرکوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق انوائرمنٹ پروٹیکشن اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کارروائی کرے گی، سیف سٹی کے کیمروں سے دھواں چھوڑنے والے ٹرکوں اور بسوں کو مانیٹر کیا جائیگا، جس کا وکس سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا اسے فوری نوٹس جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی ماحولیات کا کہناتھا کہ پہلے نوٹس پر وارننگ دوسرے نوٹس کے بعد جرمانہ ہوگا، تیسری مرتبہ ڈبل جرمانہ دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کا روٹ پرمٹس کینسل کردیا جائیگا۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ اس حوالے سے اہم ملاقات بھی ہوئی جس دوران چیف آپریشن آفیسر سیف سیٹی مستنصر فیروز اورڈی جی ماحولیات نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کے روٹ پرمٹس کو کینسل کردیا جائے گا، بسوں ٹرکوں اورکمرشل گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :