سعودی وزیر خارجہ کی پرتگال اورعراق کے ہم منصب سے ملاقات ، مسئلہ فلسطین بارے تبادلہ خیال

بدھ 30 جولائی 2025 08:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پرتگال اورعراق کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر یہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پرتگال کے وزیرخارجہ پاولو رینگل سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی صورتحال کے ساتھ جنگ کو روکنے اورغزہ میں انسانی مصائب کے خاتمے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔عراق کے نائب وزیر خارجہ و وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔