مصالحہ جات کی درآمد میں جون کے دوران 14.81 فیصد کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بدھ 30 جولائی 2025 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں جون 2025 کے دوران 14.81 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 4.6 ارب روپے کم ہوگیا جبکہ جون 2024 میں مصالحہ جات کی درآمدات کی مالیت 5.4 ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح جون 2024 کے مقابلہ میں جون 2025ء کے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں 0.8 ارب روپے یعنی 14.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔