بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 18 اگست تک توسیع

بدھ 30 جولائی 2025 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر خزاں کے داخلوں کے لئے درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیاہے، نئی آخری تاریخ 18 اگست 2025 ہے۔

(جاری ہے)

ان داخلوں میں بی ایس، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.cms.iiu.edu.pk پر پیش کردہ پروگراموں، اہلیت کے معیار اور فیس کے ڈھانچے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ داخلوں سے متعلق سوالات کے لئے مرد درخواست دہندگان واٹس ایپ نمبر 03195213192 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ خواتین درخواست دہندگان 03195213193 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :