مظفرگڑھ ،مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 30 جولائی 2025 18:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے طبی اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیاجس پر مریضوں اوران کے لواحقین نے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر نے سائیکل اسٹینڈ پرفیس وصولی بارے شہریوں کے تسلی بخش جواب پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی اوقات کار میں حاضری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کسی قسم کی کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :