چارسدہ، ہفتہ شہداء پولیس کے سلسلے میں ایس ایچ اوز کا شہداء کے گھروں کا دورہ

بدھ 30 جولائی 2025 18:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ہفتہ شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ تنگی بسم اللہ جان اور خانمائی پولیس نے شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔شہداء کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے گئے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔ پولیس کے مطابق شہدا چارسدہ کی تاریخ کا روشن باب ہیں جنہوں نے اپنی جانیں عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کےلیے قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :