ضلعی انتظامیہ نے موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے خصوصی پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 30 جولائی 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے خصوصی پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں ٹریفک بلاک اور حادثات کی روک تھام کیلئے مرکزی شاہراہوں کی کشادگی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی حکام کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ ،ایس ای روڈز غلام نبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشتر روڈ کی کشادگی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا ہے۔ اس سلسلے میں نشتر روڈ کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن کیلئے نئی ترقیاتی سکیم تیار کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی دیوار کے ساتھ خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور گرین بیلٹس تعمیر ہونگی۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ واسا کو نشتر روڈ سمیت تمام مرکزی شاہراہوں پر فوری نکاسی آب یقینی بنانے کا بھی الٹی میٹم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :