ملتان، 8سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا

بدھ 30 جولائی 2025 20:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ملتان میں 8سالہ بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔

(جاری ہے)

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ حکام نے کہا ہے کہ ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر لیا ہے۔سی سی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ تین دن قبل پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :