ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے صدر الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی لاقات

بدھ 30 جولائی 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے دفتر ہذا میں صدر الیکٹرانک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر فہیم نوری نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مارکیٹ ایریا میں ٹریفک سے متعلق مسائل سے اگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایس ایس پی ٹریفک ساتھ، ڈی ایس پیز اور سیکشن افیسرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی نے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے تمام شکایات پر ایکشن لیں اور ان کے تمام مسائل کو حل کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ تاجر کیمونٹی کے سسٹم کو سمجھتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ کے نظام کو بھی مضبوط کیا جائے۔الیکٹرانک مارکیٹ کے نمائندگان نے مارکیٹ ایریاز میں نو پارکنگ، ٹھیلا پتھارا اور دیگر ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔