لاہور ہائیکورٹ، لاپتہ لڑکی کی بازیابی کیلئے ڈی پی او حافظ آباد کو عدالت پیش ہونے کا حکم

بدھ 30 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین سال سے لاپتہ لڑکی علینہ شوکت کی بازیابی کیلئے ڈی پی او حافظ آباد کو 4 اگست کو لڑکی سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سابق فوجی اہلکار شوکت علی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کے روبرو سی سی پی او لاہور زاہدہ پروین کو پیش کر چکے، جس نے بیان دیا کہ شوکت علی اور عثمان نے بدتمیزی کی، تھپڑ مارے گئے۔

سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ تھانہ ساندہ میں شوکت علی کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ لڑکی میری بیٹی نہیں بلکہ علینہ کو بھگانے والے علی رضا کی بہن ہے، وقوعہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ اصل بیٹی علینہ شوکت کو بازیاب کرا کے 4 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔