
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس کا انعقاد
بدھ 30 جولائی 2025 21:30
(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے سال 2025 میں کمرشل پلاٹوں اور دوکانوں کی شاندار نیلامی کے ذریعے 19.56 ارب روپے کے 8 پلاٹس اور 4 دکانیں فروخت کیں ۔
مزیدبرآں سی ڈی اے نے 15 سے 17 جولائی 2025 تک ہونے والی بولی میں پلاٹس اور دکانیں مجموعی طور پر مارکیٹ ویلیو سے 11 فیصد سے زائد رقم میں فروخت کیں ،اس طرح بعض پلاٹس ریزروپرائس سے 33 فیصد زیادہ رقم میں فروخت ہوئے۔اس کے علاوہ سی ڈی اے نے اقساط کی رقم 2 سال کی بجائے ایک سال اور یکمشت ادائیگی کی صورت میں 10 فیصد کی بجائے 5 فیصد کی سخت شرائط رکھیں ،اس کے باوجود نہ صرف سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹس اور دوکانوں کی کمرشل پلاٹوں کی سال 2025 کی شاندار اور کامیاب نیلامی ثابت ہوئی بلکہ اس میں مالی طور پر مضبوط، مستحکم اور سنجیدہ کاروباری شخصیات نے شرکت کر کے سی ڈی اے پر نہ صرف اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا بلکہ نیلامی کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی پانچ سالہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی تیاری کیلئے آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے چارٹرڈ فرمز نے بولی لگائی، جن میں سے کے پی ایم جی تکنیکی طور پر کوالیفائی کر گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ فرم سی ڈی اے کے تمام اثاثوں کا تفصیلی جائزہ لے گی اور مالیاتی گورننس کے نظام کو بہتر بنائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو 6 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔اجلاس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے نئے ٹینڈر کے عمل کی منظوری دے دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ نے نئے سرے سے قومی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرموں پر نئے ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نظام کو مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنز اور ڈمپنگ سائٹس کے معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے معاہدے کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر انوائرمنٹ کیڈر کے ڈائریکٹر (بی ایس-19) کی سنیارٹی کا تعین کرنے کیلئے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ اور ممبر فنانس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں سب انجینئرز کی پروموشن کے نئے طریقہ کار کو سروس رولز کمیٹی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ گیا ہے تاکہ اس کا مکمل جامع جائزہ لیا جا سکے۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے تخمینہ جات کو تمام شعبہ جات کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی روشنی میں منظوری دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے واٹر چارجز کیش لیس نظام کے تحت وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کو ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل اور کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ اسلام آباد کو ایک مثالی دارالحکومت بنانے میں مدد مل سکے۔مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.