صاف پانی کے 100 سے زائد پلانٹس فعال کر دئیے گئے ہیں، سید رحمت اللہ

بدھ 30 جولائی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صاف پانی کے 100 سے زائد پلانٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی ڈبلیو اے سید رحمت اللہ کے مطابق صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران اور سیکرٹری پی ایچ ای ہاشم غلزئی کی خصوصی ہدایات پر اب تک کوئٹہ، پشین، دْکی، لورالائی، اوستا محمد اور کچھی کے علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال کر دئیے گئے ہیں جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید 50 پلانٹس کو فعال کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سی ڈی ڈبلیو اے نے کہا کہ عوام کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :