Live Updates

چین ، شنگھائی میں طوفان کی آمد کا امکان، 2لاکھ 83ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جمعرات 31 جولائی 2025 08:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) چین کے شہر شنگھائی میں شنگھائی میں طوفان کی آمد کا امکان کے باعث 2لاکھ 83ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق شنگھائی سنٹرل میٹرولوجیکل آبزرویٹری نے بدھ کی سہ پہر طوفان کا الرٹ نارنجی رنگ میں اپ گریڈ کر دیا جو دوسری بلند ترین انتباہی سطح ہے۔ شنگھائی میں تقریباً 283,000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے کیونکہ ٹائیفون کو-مے بدھ کو شہر کے قریب پہنچ رہا ہے جس سے شدید بارشیں اور تیز ہوائیں آئیں گی۔اس کے علاوہ روس کے کامچٹکا جزیرہ نما سے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد چین نے بعض مشرقی سمندری حدود کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات