شہری ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لئے شجر کاری کریں، محمد امین میر

جمعرات 31 جولائی 2025 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سیالکوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیت محمد امین میر نے کہا ہے کہ شہری ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لئے شجر کاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت زندگی اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ درختوں میں نیم ایک خاص درخت ہے جو 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :