غازیِ ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس بیت گئے،مشعال ملک

جمعرات 31 جولائی 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ غازیِ ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس بیت گئے،غازی ملت نے الحاقِ پاکستان کی بنیاد رکھی۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پونچھ بغاوت کا ہیرو، آزاد کشمیر کا پہلے صدر ،قومی غیرت حوصلے اور جدوجہد کی علامت ،کشمیر کی ہر دھڑکن میں آج بھی زندہ ہے،بانیِ کشمیر سردار ابراہیم خان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ قراردادِ الحاقِ پاکستان کے معمار کو قوم کا سلام ہو،پونچھ بغاوت کے ہیرو، سردار ابراہیم نے آزادی کشمیر کا سفر شروع کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پہلے صدر، چار بار منتخب ہونے والے لیڈر سردار ابراہیم خان تحریکِ آزادی کا ہراول دستہ تھے،کشمیر کی آزادی کا ہر ورق سردار ابراہیم کی قربانیوں سے روشن ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ31 جولائی کشمیری قوم کے عظیم سپوت کی یاد دلاتا ہے،سردار ابراہیم خان وہ روشن چراغ ہیں جو آج بھی مشعلِ راہ ہے۔