جوہر ٹائون میں دیوار گرنے سے 6افراد زخمی

جمعرات 31 جولائی 2025 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)جوہر ٹائون ایکسپو سینٹرکے قریب دیوار گرنے سے 6افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق ایکسپو سینٹرکے قریب دیوار گرنے سے 6افراد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 6افراد کو ملبے تلے سے ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔ملبے سے نکالے گئے دو افراد شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :