نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات فوری مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعرات 31 جولائی 2025 13:30

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم، سی ای او بلدیہ، ستھرا پنجاب کے افسران و عملہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افسران نے نشیبی علاقوں، گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کیں کہ نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات فوری مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہےاور تمام محکمے اس مقصد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔\378