ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس

جمعرات 31 جولائی 2025 13:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کی زیر صدارت سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سٹیک ہولڈرز کا اجلاس یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اور معاشی نمو کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ریجنل منیجر سرحد رورل سپورٹ پروگرام زبیر انور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء ﷲ خان کو ادارہ کی کارکردگی کے حوالہ سے بریف کرنے سمیت ایبٹ آباد کیلئے مستقبل کے لائعہ عمل اور پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور فلاحی سرگرمیوں اور معاشرے کی بہتری میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈپٹی ڈی ای او میل، ڈی ای او فی میل، ڈی او سوشل ویلفیئر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور دیگر افسران سمیت سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :