سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،8 ملزمان گرفتار

جمعرات 31 جولائی 2025 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 ملزمان گرفتار،چرس 01 کلو 35 گرام ،شراب 35 لٹر اور 06 غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے رستم سے چرس 525 گرام،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے نذیر سے چرس 510 گرام،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے فیصل سے شراب 35 لٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے ذیشان سے پسٹل 30بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے نوید سے پسٹل 30بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے اللہ یار سے رائفل 44 بور،اظہر سے کلاشنکوف، گلزار سے بندوق 12بور اور تھانہ کوٹمومن پولیس نے حسین سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :