لیتھوانیا کے وزیراعظم گنٹاوتاس پالوکس کرپشن الزامات پر مستعفی

جمعرات 31 جولائی 2025 16:00

ویلنیئس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) یورپی ملک لیتھوانیا کے وزیراعظم گنٹاوتاس پالوکس کرپشن کےالزامات پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق پالوکس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ میں نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور صدر کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے بھی دستبردار ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہا ہوں لیکن میں اپنے وقار اور عزت کا دفاع جاری رکھوں گا اور میں ان تحقیقات کے نتائج کا منتظر ہوں، جن سے حقائق اور قیاس آرائیوں میں فرق واضح ہو جائے گا۔

لیتھوانیا کے صدر نے وزیراعظم گنٹاوتاس پالوکس کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ لتھووینین میڈیا کے مطابق گنٹاوتاس پالوکس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔