ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ کا شیخ زید ویمن ہسپتال لاڑکانہ کا دورہ

جمعرات 31 جولائی 2025 17:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے شیخ زید ویمن ہسپتال لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کا بھرپور خیال رکھا جائے اور علاج و معالجے کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ کی جانب سے میل نرسنگ کالج لاڑکانہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ عوام کی داد رسی کے لیے ہر وقت سرگرم عمل رہتا ہے۔ اگر عوام کو کسی بھی ادارے کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ درخواست لے کر ہمارے ادارے میں آئیں تاکہ ان کی داد رسی ہو سکے اور ان کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :