کمشنر ہزارہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیزکو سے ملاقات،در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 31 جولائی 2025 17:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (HAZECO) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی طاہر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کمپنی کے امور پر بریفنگ دی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے خصوصاً ضلع بٹگرام میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی لوڈشیڈنگ اور بجلی سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی طاہر نے یقین دہانی کروائی کہ بٹگرام میں بجلی کے حوالے سے عوام کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :