
چیئرمین آئی اے ٹی ایف میجر جنرل عبدالمعید کی زیر صدارت آئی اے ٹی ایف کا 19واں اجلاس
جمعرات 31 جولائی 2025 22:20
(جاری ہے)
سیکرٹری آئی اے ٹی ایف بریگیڈیئر سید عمران علی نے منشیات کی سمگلنگ کے خطرات، ان کے تدارک کی حکمت عملی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
منشیات اور پریکرسر کیمیکلز کے نئے رجحانات خاص طور پر میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات مہم 2025-26 کی منصوبہ بندی زیرِ بحث رہی۔ پوست تلفی مہم 2025-26 کے لئے اداروں کی مشترکہ مربوط حکمت عملی پر زور دیا گیا۔متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ، مشترکہ آپریشنز اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی درکار تربیت کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ مشترکہ آپریشنل فریم ورک میں بہتری اوراجلاس میں شریک اداروں کے درمیان باہمی اشتراک کے لیے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے۔چیئرمین آئی اے ٹی ایف میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز (ملٹری) نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اجلاس کی کامیابی صرف معیاری مکالمے میں نہیں بلکہ ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد میں ہے جن پر باہمی اتفاقِ رائے سے عمل کیا جائے۔ ڈی جی اے این ایف نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مل کر منشیات کے خلاف مشترکہ محاذ پر کام جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ انٹر ایجنسی ٹاسک فورس 32 وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جو ممبران کی آپس کی رابطہ کاری کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ منشیات کے خلاف قومی عزم کی عملی تصویر ہے۔ یہاں یکسو حکمتِ عملیوں اور انٹیلی جنس معلومات کے آپس میں تبادلے شیئر کرکے منشیات کے خلاف آپریشنز کو ہم آہنگ کیا جاتا ہے تاکہ مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے عوام آنے والے دنوں میں گھر بیٹھے لوکل گورنمنٹ کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے
-
پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
-
اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون، کروڑوں کی منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.