صوبہ بھر میں چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 31 جولائی 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1019 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، پنجاب بھر میں 142 افراد گرفتار، 18 کیخلاف مقدمات درج، 859 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ رواں ہفتے 19 ہزار 714 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 1133 افراد گرفتاراور 161 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور ڈویژن میں 120 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 14 گرفتار اور 14 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، اسی طرح گوجرانولہ ڈویژن میں 178 ،فیصل آباد میں277 ،ساہیوال ڈویژن میں 03، سرگودھا56 اور راولپنڈی میں 124 گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، ترجمان پرائس کنٹرول کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں چینی سٹاک کی دستیابی یقینی بنائی جاچکی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ روزمرہ استعمال کے مطابق ہی چینی کی خریداری کریں۔