گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں تقریب کا انعقاد،مادر ملت فاطمہ جناع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 11:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی(جی سی ڈبلیو یو)سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے لیے اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کا افتتاح مادر ملت نے ہی کیا تھا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے مطابق محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ جی سی ڈبلیو یو کا افتتاح مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح نے 1951 میں بحیثیت پوسٹ گریجویٹ کالج فرمایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ایک وژنری رہنما تھیں جو باوقار و پُر اعتماد مشرقی سادگی کا پیکر اور ایک ایسی شخصیت تھیں جو معاملات اور انسانوں کی گہری سمجھ رکھتی تھیں، وہ علم، فہم و فراست اور شائستگی کی زندہ مثال تھیں۔ ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ فاطمہ جناح 31 جولائی کو ایک خوشحال تاجر گھرانے میں پیدا ہونے والی وہ عظیم ہستی تھیں جو اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی سرپرستی میں پروان چڑھیں اور ویسے ہی اوصافِ اُن کی شخصیت میں بھی نظر آئے۔