فرانس کی سائیکلسٹ مایوا اسکویبان نے خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز ریس 2025 کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

جمعہ 1 اگست 2025 11:34

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فرانس کی سائیکلسٹ مایوا اسکویبان نے خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2025 کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نےفرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے امبرٹ تک 123.7 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔23 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ مایوا اسکویبان نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123.7 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 20منٹ اور 46 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔فرانس کی ہی 26 سالہ سائیکل سوار جولیٹ لیبوس نے دوسری جبکہ 35 سالہ نیدرلینڈز کی ہی سائیکلسٹ انا وین ڈیر بریگین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

29 سالہ موریشین سائیکلسٹ کمبرلے لی کورٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 29 سالہ موریشین سائیکلسٹ کمبرلے لی کورٹ نے پانچواں مرحلہ جیتنے کے ساتھ ہی یلو جرسی پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 9 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1168.6کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں جو 9 روز جاری رہنے کے بعد 3 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں پولینڈ کی 30 سالہ سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوما گ اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ \932