سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی منگنی ہوگئی

ارجن ٹنڈولکر کی منگنی ثانیہ چندوک سے ہوئی ہے، جو ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھئی کی نواسی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اگست 2025 12:07

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی منگنی ہوگئی
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اگست 2025ء ) سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی منگنی ہوگئی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن ٹنڈولکر کی منگنی قریبی دوست ثانیہ چندوک سے ہوئی ہے، جو ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگنی کی تقریب میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔

 
واضح رہے کہ نہ ہی ٹنڈولکر خاندان اور نہ ہی ثانیہ کے اہل خانہ نے منگنی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن ٹنڈولکر کی منگیتر ثانیہ ممبئی کے ایک بڑے کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ 
گھائی خاندان کا فوڈ انڈسٹری میں مضبوط اثر و رسوخ ہے اور وہ انٹرکانٹینینٹل ہوٹل اور مشہور آئس کریم برانڈ "بروکلین کریمری" کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

 
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ثانیہ ممبئی میں قائم (Mr. Paws Pet Spa & Store ) کی پارٹنر اور ڈائریکٹر ہیں۔
واضح رہے کہ 25 سالہ ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ 
انہوں نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا۔ 
اس سے پہلے وہ ممبئی کی جونیئر ٹیم کی بھی نمائندگی کرچکے تھے اور بھارت انڈر 19 کے اسکواڈ میں بھی شامل ہوئے۔