45 سالہ سابق امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز منفرد اعزاز پانے کے قریب

وینس ولیمز 18 اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلام میں ایکشن میں دکھائی دیںگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اگست 2025 13:00

45 سالہ سابق امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز منفرد اعزاز پانے کے قریب
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) سابقہ امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز ایک بار پھر یو ایس اوپن کھیلیں گی۔
45 سالہ سابقہ چیمپئن وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ مل گیا ہے، جس کے بعد وینس ولیمز ایک بار پھر یو ایس اوپن گرینڈ سلام میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 
اس طرح وینس ولیمز 44 برسوں میں یو ایس اوپن میں شرکت کرنے والی عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 1981ء میں رینی رچرڈ نے 47 برس کی عمر میں یو ایس اوپن میں شرکت کی تھی، وینس ولیمز کی اس وقت رینکنگ 577 ہے۔
7 مرتبہ کی سنگلز ویمن ٹینس چیمپئن امریکی ٹینس چیمپئن مکسڈ ڈبلز میں بھی ہم وطن ریلی اوپیلکا کے ساتھ حصہ لیں گی۔
وینس ولیمز نے 2000ء اور 2001ء میں یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، وہ جولائی میں ٹینس میں واپس آئیں اور واشنگٹن اوپن میں پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا۔
یاد رہے یو ایس اوپن گرینڈ سلام کا آغاز 18 اگست سے ہو رہا ہے۔                                                                                                             

متعلقہ عنوان :