قوم کو یوم آزادی مبارک،ملکی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں،اتھلیٹ ارشد ندیم

جمعرات 14 اگست 2025 15:16

قوم کو یوم آزادی مبارک،ملکی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) ملک کے 78ویں یوم آزادی پر نامور اتھلیٹ ارشد ندیم نے قوم کے نام اپنے پیغام میں اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بین الاقوامی اور ایشین چیمپئن ارشد ندیم جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں جبکہ ارشد ندیم کو اولمپکس اور ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، ان کی کامیابی پوری قوم اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔