پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر سٹار اور کام کے زیرو ہیں : باسط علی

اب بھی شرم نہ آئے تو پاکستان کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے، کپتان اور کوچ ایکسپوز ہوگئے ہیں : کامران اکمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 اگست 2025 11:59

پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر سٹار اور کام کے زیرو ہیں : باسط علی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر سٹارز اور کام کے زیرو ہیں۔
گزشتہ روز تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ 
پاکستانی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی گھر کے شیر ہیں، پی سی بی صرف چھوٹی ٹیموں سے میچز کروائے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بس اپنی کارکردگی کی فکر ہے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ اب بھی شرم نہ آئے تو پاکستان کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے، کپتان اور کوچ ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایک قابل ٹی ٹونٹی کوچ ہیں، لیکن ون ڈے فارمیٹ میں ان کا طریقہ کار سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن ایک اچھے ٹی ٹونٹی کوچ ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان میں ون ڈے فارمیٹ کے لیے کیا خوبیاں ہیں، ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔
شعیب اختر نے کہا کہ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل نہیں کریں گے تو 50 اوور مکمل نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بس گزارا نہیں چلتا۔