
ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 95ویں سیزن کا آغاز کل سے ہوگا
جمعرات 14 اگست 2025 14:08

(جاری ہے)
تنزلی کا شکار ہوکر لالیگا لیگ سے باہر ہونے والی تین ٹیموں میں ریال ویلاڈولڈ، لاس پالماس اور لیگینس ہیں۔ ریال ویلاڈولڈ کو 25 اپریل 2025 کو ریال بیٹس کے ہاتھوں 1-5 کی شکست کے بعد لیگ سے باہر کر دیا گیا۔ ریال ویلاڈولڈصرف ایک سیزن کے بعد ہی واپس دوسری ڈویژن میں چلی گئی۔
دوسری ٹیم لاس پالماس تھی، جسے 14 مئی کو سیویلاکے خلاف 0-1 کی شکست نے دو سال بعد لالیگا لیگ سے رخصت کر دیا۔آخری دن کی ڈرامائی صورتحال میں لیگانیس کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، جب سپینیوئل نے لاس پالماس کو شکست دے کر لالیگا میں اپنی جگہ پکی کرلی۔لیگینس کی ٹیم بھی صرف ایک سیزن بعد واپس دوسری ڈویژن میں چلی گئی۔دوسری ڈویژن سے ترقی پانے والی تین ٹیمیں لالیگا میں ترقی پا کر شامل ہوئی ہیں ان میں لیوانتے،ایلچے اورریال اووییدو شامل ہیں۔لالیگا لیگ کی انتظامیہ کے مطابق نئے سیزن کی شروعات کے ساتھ شائقین کو نئے جوش و خروش سے بھرپور فٹبال میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اب تک کھیلے گئے سیزنز میں ریال میڈرڈ کی ٹیم سب سے زیادہ 36 مرتبہ جیت کر ٹاپ پر ہے،دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم 28 مرتبہ جیت کر دوسرے جبکہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 11 مرتبہ ٹائٹل جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔ایتھلیٹک بلباو کی ٹیم لیگ لالیگا 8 مرتبہ جیت چکی ہے اور وہ چوتھے نمبر پر ہے،ویلنسیا کی ٹیم 6مرتبہ،ریال سوسیداد2جبکہ ڈیپورٹیو لا کورونا،سویلا اور ریال بیٹس کی ٹیمیں ایک، ایک مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے 95 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ 15 اگست کوریوو ویلیکانو اور گیرونا کی ٹیموں کے درمیان میونسپلٹی آف مونٹیلیوی، گیرونا میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 90 لاکھ روپے واجب الادا
-
بھارت ، ایم چناسوامی سٹیڈیم کی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی
-
قوم کو یوم آزادی مبارک،ملکی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں،اتھلیٹ ارشد ندیم
-
45 سالہ سابق امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز منفرد اعزاز پانے کے قریب
-
ایشیاء کپ 2025ء : ہربھجن سنگھ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی زہر اگلنا شروع کردیا
-
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی منگنی ہوگئی
-
ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے 95ویں سیزن کا آغاز کل سے ہوگا
-
اعزاز الرحمن اور دانیال اعجاز نے ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کیٹگریز کا ٹائٹل جیت لیا
-
معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب
-
ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،کوکوگف ،جیسمین پاؤلینی اور باربورا کریجیکووا چوتھے رائونڈ میں داخل
-
راشد خان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر سٹار اور کام کے زیرو ہیں : باسط علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.