وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سابق شاگرد کا جامعہ کا دورہ

جمعہ 1 اگست 2025 13:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کے ایک سابق شاگرد، ڈاکٹر اسد داؤد نے جامعہ کا دورہ کیا جو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے لیے فخر کا لمحہ تھا۔ ڈاکٹر اسد داؤد اُن خوش نصیب طالبعلموں میں سے ہیں جنہوں نے وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر شازیہ بشیر کی زیرنگرانی اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور اپنی تحقیق میں میگنیشیم الائے میٹریل کے استعمال سے دل کے مریضوں کے لیے جدید مؤثر اور محفوظ اسٹنٹس کی تیاری کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ان کی تحقیق طب کی دنیا میں ایک انقلابی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ آج جب وہ اپنی استاد سے ملنے اس ادارے میں آئے، تو یہ صرف ایک ملاقات نہ تھی بلکہ اُس علمی تسلسل، تربیت کی عظمت اور فکری وراثت کی علامت تھی جو استاد سے شاگرد تک منتقل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ صرف ایک شاگرد کا احوال نہیں، بلکہ اس قیادت کی روشن مثال ہے جو علم و تحقیق کی بنیاد پر نئی منزلیں تراش رہی ہے۔

جب گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی بیٹیاں اسی قیادت یعنی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی نگرانی میں تربیت پائیں گی تو وہ کس قدر باوقار، باعلم اور باہمت محقق، قائد اور معمارِ قوم بن کر ابھریں گی۔ یہ ادارہ صرف تعلیم نہیں دے رہا بلکہ مستقبل کے لیے سوچنے والے دماغ تیار کر رہا ہے ، وہ دماغ جو قوم کا مقدر بدل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :