واشنگٹن ، امریکی صدور اور زخمی فوجی حکام کے لیے قائم والٹر ریڈ ہسپتال بند کرنا پڑ گیا

جمعہ 1 اگست 2025 13:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)واشنگٹن کے نزدیک امریکہ کے انتہائی اعلی ہسپتال والٹر ریڈ کو جمعرات کے روز کچھ دیر کے لیے انتظامی و سیکورٹی کے مسئلے کے پیش نظر بند کرنا پڑ گیا۔اس انتہائی اہم امریکی شخصیات کے علاج کے لیے بروئے کا ر ہسپتال کو تالے لگا کر بند کرنے کی وجہ یہ انٹیلی جنس اطلاعات بنیں کہ ایک شوٹر ہسپتال پر حملہ کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک بندوق بردار کو حراست میں لے لیاگیا توںہسپتال کے ں مگر اس گرفتاری کے بعد معلوم۔ہوا کہ اس مسلح شخص کے پاس مبینہ طور پر نقلی بندوق تھی۔ یہ بات منٹگمری کانٹی کی پولیس نے بعد ازاں بتائی ہے۔اس سے قبل، کمپلیکس کو چلانے والے امریکی بحریہ کے یونٹ نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسز ممکنہ شوٹر کی اطلاعات کا جواب دینے کے لیے متحرک ہیں اور علاقے میں موجود ہیںاور ہسپتال سمیت علاقہ لاکو ڈان پر ہی وسیع و عریض والٹر ریڈ میڈیکل میں آمریکہ کے زخمی فوجی اہلکاروں کا علاج کیا جاتا ہے اور امریکی صدور کے علاج اور ان کے سالانہ چیک اپ کے لیے بھی اسی ہسپتال کو وقف کر رکھا ہے۔