ضلع راجن پور میں پولیو کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہ ہوا ، پولیو مشتبہ کیس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے

جمعہ 1 اگست 2025 14:20

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ضلع راجن پور میں پولیو کا کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہ ہوا ہے میڈیا میں بتایا جانے والا پولیو مشتبہ کیس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اس سلسلے سی ای اوہیلتھ راجن پور ڈاکٹر فیاض میکن نے بتایا ہے کہ کچے کا علاقہ چک عمرانی سیکورٹی رسک ایریا ہے۔ جہاں پر رحیم یار اور راجن پور کی سرحد ملتی ہے۔

پولیو سے مشابہ کیس ہے۔ بچی کا والد کریمنل ہے۔ جو اج تک ظاہر نہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی اپنے والدہ کے خاندان کے ساتھ ضلع رحیمیار خان کی تحصیل صادق آباد میں رہائش پذیر ہے امتاثرہ بچی جیوائی مائی دختر سیفل جوکہ راجن پور کے کچے کے نو گو ایریا چک عمرانی کی مستقل رہائشی بتائی جاتی ہے جبکہ محنت مزدوری کی غرض سے اس کا خاندان جونگو ٹھندی تھانہ بنگلہ اچھا تحصیل صادق آباد ضلع رحیم یار خان میں رہائش پذیر ہیں ۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچی کی عمر 6 ماہ ہے ۔ور رحیم یار خان کے مختلف ہسپتال میں زیر علاج بھی رہی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ کسی ہسپتال میں اس کا ویکسینیشن سٹیٹس چیک نہیں کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ اگر بچی کسی دوسرے ضلع سے تعلق رکھتی ہے تو پھر اس کا ڈیٹا آن لائن کرکے پولیو قطرے پلائے جاسکتے ہیں جب بچی مبینہ طور پر پولیو وائرس کا شکار ہوئی تو متاثرین اسے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں لے کر گھومتے رہے مگر متعلقہ سرکاری عملہ نے جان بوجھ کر کوئی توجہ نہ دی تاکہ معاملہ دب جائے اور محکمانہ غفلت کا پردہ فاش نہ ہو اس طرح غریب خاندان ادھر ادھر اپنی ننھی بچی کو لے کر در بدر بھٹکتے رہے جو بہت بڑا المیہ ہے سرکاری ہسپتال عملہ کی لاپرواہی سے تنگ آکر متاثرہن اپنی بچی کو رحیم یار خان پرائویٹ ہسپتال میں بچوں کے خصوصی معالج ڈاکٹر راغب اقبال کے پاس لے گئے جس نے بچی کا خصوصی معائنہ کیا اور مکمل ٹیسٹ وغیرہ کروانے کے بعد بتایا کہ بچی کو پولیو کی شکایت ہے جس کی وجہ اس کی ٹانگ متاثر ہوئی ہے اس بات کا جب محکمہ ہیلتھ رحیم یار خان کو علم ہوا تو انہوں نے اپنی غفلت اور لاپرواہی کو چھپانے کیلئے متاثرین کے شناختی کارڈ پر درج راجن پور کے ایڈریس کو ظاہر کرکے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی اور اس مشبہ پولیو کیس کو ضلع راجن پور کے کھاتے میں ڈالنے کی بھر پور کوشش کی گئی بتایا جاتا ہے کہ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق اباد میں موجودہ رہائشی خاندان کا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر شناختی کارڈ ایڈریس کی بنیاد پر راجن پور محکمہ صحت کی کاردگردگی کو غلط رنگ دے کر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق خاندان اور بچی اپنے نانا کے ساتھ تحصیل صادق اباد رہتی ہیں جس کے والد کا شناختی کارڈ علاقہ دریائی کچا تحصیل روجھان ضلع راجن پور کا بنا ہوا ہے جس کی بنیاد پر محکمہ ہیلتھ راجن پور کو ذمہ دار ٹھہرانا انتہائی غلط ہے ذرائع کے مطابق ضلع رحیمیار۔

خان میں پولیو کیس رپورٹ ہونے پر ایک اعلی' سطح کی ٹیم اصل حقائق کا جائزہ لینے کے لئے دنوں اضلاع کے دورہ پر پہنچ چکی ہے جس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہی-