اوکاڑہ ،قتل کا مرکزی ملزم سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 17:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گزشتہ شب 3 افراد کا قتل ہوا،4 افراد نامزد جبکہ 8 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مرکزی ملزم سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ،جو سعودی عرب بھاگ رہا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق چکنمبر 32 ٹو ایل کے رہائشی چوہدری عبداللہ طاہر اور رانا زاہد وغیرہ میں کاروباری تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ شب رانا امجد، فخر حسین بھٹی رانا زاہد،8 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ چک نمبر 32 ٹو ایل میں عبداللہ طاہر کی حویلی میں داخل ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،جس کے نتیجے میں ایک ملازم حسن ولد امیر جب کہ حملہ آوروں کے 2 ساتھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ میاں راشد ہدایت اور پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کی بھاری نفری فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوے 4 ملزمان کو موقعہ پر گرفتار کر لیا، جب کہ مرکزی ملزم رانا امجد کو ایف آئی اے کی مدد سے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے بھاری آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے خونی واردات کا مقدمہ نمبر 1908/25 درج کر لیا ہے ،اور سائنسی بنیادوں پر تفشیش شروع کر دی ہے۔ \378