رفاہ یونیورسٹی پشاور کیمپس کےزیر اہتمام پشاور میڈیکل کالج میں دو روزہ لیڈرشپ ٹریک 2025 ورکشاپ کا آغاز

جمعہ 1 اگست 2025 18:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) رفاہ یونیورسٹی پشاور کیمپس کے شعبہ تربیت کےزیر اہتمام پشاور میڈیکل کالج میں دو روزہ لیڈرشپ ٹریک 2025 ورکشاپ کا آغاز جمعہ کے روز ہوا ،ورکشاپ کامقصد منتظمین کی انتظامی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔شعبہ تربیت کے سربراہ ڈاکٹر عبد الطیف خان گنڈاپور نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ڈاکٹر عمر فاروق ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہورکیمپس نے اعلیٰ تعلیمی ادارے کے انتظام جبکہ سابق سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا حفظ الرحمٰن نے موئثر نظم و نسق کے ضوابط پر سیر حاصل گفتگوکی۔ اس طرح انتظامی امور پر مختلف گروپس کی رہنمائی عمر فاروق ،پروفیسرحفیظ الرحمٰن ،پروفیسر نجیب الحق ،حفظ الرحمٰن اور پروفیسر ظہور سواتی نے کی ۔پروفیسر حفیظ الرحمٰن اور پروفیسر طیب نے گروپس کی سفارشات پیش کیں ۔ورکشاپ کا مقصد ادارے سے وابسطہ افراد کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کومزید بہتر بنانا ہے ۔