صدرسے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،صوبے میں امن وامان بارے گفتگو

جمعہ 1 اگست 2025 21:38

صدرسے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،صوبے میں امن وامان بارے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت اصف علی زرداری کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدرمملکت نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔