وفاقی وزیروجہیہ قمر اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی کا سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 1 اگست 2025 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک حسین بخش مگسی نے دخترانِ پاکستان ایونٹ کے تحت سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ایک مختصر تعارفی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں یونیورسٹی کی سابقہ کامیابیوں اور آئندہ ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ اس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔