محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر5اگست کے حوالے سے خصوصی تقریبات وپروگرامز کی تیاریاں شروع کردی گئیں

جمعہ 1 اگست 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے 5 اگست 2025 کو یومِ استحصال کے موقع پر خصوصی تقریبات اور پروگرامز کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف تقریبات، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جنہیں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج دی جائے گی۔

اعلامیے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پروگرامز اور سرگرمیوں کی تفصیل فوری طور پر فراہم کریں تاکہ انہیں بروقت متعلقہ حکام کو ارسال کیا جا سکے۔محکمہ اطلاعات بلوچستان نے اس موقع کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ استحصال کے پروگرامز کو مؤثر اور منظم انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔