عدلیہ ،وکلا کا غیر جانبدار تشخص برقرار رکھنے کیلئے بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہئے، اعظم نذیر تارڑ

کورٹ فیس کا دیرینہ مسئلہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر حل کر دیا گیا ،ای لائبریرییز اور سولرائزیشن پراجیکٹس حکومت پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کے تعاون سے جاری ہیں ، وفاقی وزیر قانون

جمعہ 1 اگست 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ ،وکلا کا غیر جانبدار تشخص برقرار رکھنے کیلئے بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہئے، کورٹ فیس کا دیرینہ مسئلہ وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر حل کر دیا گیا ،ای لائبریرییز اور سولرائزیشن پراجیکٹس حکومت پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کے تعاون سے جاری ہیں ۔

جمعہ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت جنوبی پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں میں وکلا کو درپیش مسائل سے وزیر قانون کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں وکلا کی فلاح و بہبود، بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل اور ان کے مثر حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر نے وکلا برادری کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات پر وزیرِ قانون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارتِ قانون کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بار کی سیاست کو بارز تک محدود رکھا جانا چاہئے تاکہ عدلیہ اور وکلا کا ادارہ غیر جانبدار اور خودمختار حیثیت برقرار رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ قانون وکلا کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،ای لائبریرییز اور سولرایزیشن پراجیکٹس حکومت پنجاب کے تعاون سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہکورٹ فیس کا دیرینہ مسئلہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حل کر دیا گیا ہے ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تمام بار نمائندگان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور بارز کے ساتھ رابطے کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔